بھنڈ ،20؍دسمبر (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا )مدھیہ پردیش میں فائرنگ کا عجیب واقعہ سامنے آیا ہے۔اس واقعہ میں کسی کو نقصان کی کوئی خبر نہیں ہے۔لیکن اس واقعہ کے بعد پولیس کی کارروائی پر سوال اٹھائے جا رہے ہیں۔دراصل، مدھیہ پردیش کے بھنڈ میں تقریباً6نوجوانوں نے ایک کے بعد ایک 50سے زائد فائرنگ کی۔اس واقعہ کا ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا رہا ہے۔ویڈیو میں یہ نوجوان فائرنگ کرتے نظر آ رہے ہیں۔اس ویڈیو میں6بندوقوں سے نصف درجن نوجوان ایک کے بعد ایک 50 سے زیادہ فائرنگ کرتے نظر آ رہے ہیں۔سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو بھنڈ روڈ کے پنٹو پارک کے علاقے کا ہے۔بلوا تھانہ پولیس نے دو نوجوانوں کو غیر قانونی اسلحہ کے ساتھ پکڑا بھی ہے۔لیکن پولیس کی کارروائی پر سوال اٹھائے جا رہے ہیں۔پولیس پر اس وجہ سے سوال اٹھائے جا رہے ہیں کیونکہ فائرنگ کر کے دوسروں کی زندگی کو خطرے میں ڈالنے والے نصف درجن نوجوانوں کے خلاف دفعہ 308 کے تحت اب تک کوئی کارروائی نہیں کی گئی ہے۔